ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن سے پارٹی سے منحرف11اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی

اسلام آباد: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس داخل کیا ہے کہ پارٹی سے منحرف اراکین کو اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 11 اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیارہ اراکین اسمبلی جنہوں نے ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر سیٹ حاصل کی تھی ، اپنی وفاداریاں تبدیل کر لی ہیں اور انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ لہذا ان کے خلاف تادیبی کارروائی کر لی جائے۔
جن اراکین اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے، ان میں آصف حسنین، سلمان بلوچ ، ارم عظیم ، شیخ عبد اللہ ، خالد بن ولایت ، عبد الرزاق ، ارتضیٰ جلیل ، ندیم رازی، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل ہیں۔ ریفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ اسی بنیاد پر انہیں حکومت میں شامل کیا گیا لیکن اب جبکہ یہ افراد اپنی بنیادی پارٹی چھوڑ چکے ہیں لہٰذا ان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm files reference to deseat 11 lawmakers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply