ایم کیو ایم نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور کی

اسلام آباد: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) جمعہ وک قومی اسمبلی سکریٹریٹ پہنچ کر اپنے بانی الطاف حسین کی اشتعال انگیز ”پاکستان مخالف“ تقریر اور ایم کیو ایم کارکنوں کا میڈیا گھرانوں پر حملہ کی سخت مذمت کی۔
22ایم کیو ایم رہنماؤں کے دستخط سے جاری مذمتی قرار داد میں کہا گیا ” یہ ایوان ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی لندن سے کی گئی جذبات کی آگ بھڑکانے والی اور متنازعہ تقریر اور اس کے بعد میڈیا گھرانوں خاص طور پر اے آر وائی نیٹ ورک پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے“یہ ایوان ہر قسم کے جرائم، تشدد، دہشت گردی اور پاکستان مخالف نعروں اور سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے“۔
قرار داد دینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایم کیا یم لیڈر فاروق ستار نے الطاف کی22اگست کر کی گئی پاکستان مخالف تقریر کو خود کشی کے مترادف کہا اور کہا کہ پاکستان میںپارٹی نے اپنے فیصلوں اور اپالیسیوں میں پارٹی سربراہ الطاف حسین سے کنارہ کشی اختیار کر کے زبردست قربانی دی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm condemns altafs incendiary speech in national assembly in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply