الطاف کے بیان کے بعد کراچی بھر میں خوف و ہراس کی لہر

کراچی: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے اس بیان کے بعد، جس میں انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ 15روز کی اشیائے خوردنی اور دواو¿ں کا ذخیرہ کر لیں، شہر بھر میں خوف پھیل گیا۔مسٹر حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال اورماحولیاتی تبدیلی کے باعث ممکنہ قدرتی آفت کے پیش نظرآئندہ15روز نہایت سخت ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا لوگوں کو نہایت چوکنا رہنا چاہئے اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے خوراک اور ادویات کا ذخیرہ کرلینا چاہئے۔ صرف الطاف کے اس بیان کی توثیق کے لیے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جیسے ہی پرائیویٹ نیوز چینلوں نے اس خبر کو ٹیلی کاسٹ کیا پورے شہر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔اور ہر طرف ایک افراتفری مچ گئی۔ حالات کو قابو میں رکھنے اور عوام کو پرسکون رکھنے کے لیے فوراً ہی نیم فوجی حرکت میں آگئی اور اس نے بیان جاری کر کے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ نے شہر میں کچھ عناصر کے ذریعہ خوف و ہراس پھیلانے کی حرکت کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm chiefs causes panic in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply