میرے بیٹے نے نہ ہی کوئی کرپشن کی اور نہ ہی قومی دولت لوٹی: نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم

لاہور:پاکستانی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے کبھی قوم کی دولت نہیں لوٹی، یہاں تک کہ جب وہ پہلی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے تھے تو وہ گھر کا بھیجا ہوا کھانا استعمال کرتے تھے۔

غیر ملکی ریڈیو چینل کو ایک انٹرویو میں شمیم بیگم کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نواز شریف کرپشن کے جھوٹے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ میں حیران ہوں کہ سب لوگ میرے بیٹے کہ خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ان کے بیٹے نے نہ ہی کوئی کرپشن کی اور نہ عوام کے پیسوں کو لوٹا‘۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مرحوم والد میاں محمد شریف نے اپنے بیٹے کو کبھی سرکاری اخراجات سے کھانے تک کی اجازت نہیں دی اور جب بھی نواز شریف برسر اقتدار آئے تو ان کو ہرماہ خرچ کے لیے والدین کی جانب سے رقم دی جاتی تھی۔

اپنے بیٹے نواز شریف اور بیمار بہو کلثوم نواز کے تعلقات کے حوالے شمیم بیگم کا کہنا تھا کہ دنوں کے درمیان بہترین تعلق قائم تھا اور دونوں کبھی کسی معاملے پر اعتراض نہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’کلثوم نواز بہتر فرمانبردار ہیں جبکہ ان کے شوہر نواز شریف بھی ایک صاف ستھرے انسان ہیں‘۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mother defends nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply