منی لانڈرنگ کے لیے5ہزارسے زائد جعلی کھاتے استعمال کیے گئے: وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا انکشاف

اسلام آباد: احتسابی امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے مطابق حکومت نے ایسے5000کھاتوں کی شناخت کی ہے جنہیں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

سنیٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم کے مشیرافتخار درانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے اس معاملہ میں اثاثہ وصولی یونٹ کو ملی کامیابی سے سب کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ۔فیڈرل بورڈآف ریونیو اور نگراں تنطیموں کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو بیرون ملک بینکوں میں منتقل کی گئی رقومات واپس لائے گی۔مشیر نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ منی لانڈرنگ سے صرف دوبئی میںہی 5.3 بلین ڈالر کے اثاثہ جات منتقل کیے گئے ہیں۔

جو رقم کی شکل میں700ڈالر بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوبئی حکام اور مقامی ذرائع کی مدد سے اقامہ رکھنے والے تمام افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔ ان کیسوں کی تحقیقات کے دوران غیر ملکی املاک اور کھاتوں کا پتہ لگا ہے۔ افتخار درانی نے یہ کہا کہ ہر کیس کی تفصیل سے میڈیا کو مطلع رکھا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 5000 fake accounts used for money laundering pm special assistant in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment