پاکستان میں سات سال کے دوران 4ہزار سے زائد ہزارہ شیعہ ہلاک ہوئے:رپورٹ

علامتی تصویر
اسلام آباد: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11ستمبر 2011سے اب تک 3ہزار سے زائد ہزارہ شیعہ ہلاک ہو چکے ہیں ۔لیکن غیر سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اسی مدت کے دوران کم و بیش4ہزار شیعہ مارے گئے ہیں جن میں اکثریت مردوں کی ہے۔
حقوق انسانی کے حوالے سے سینیٹ کی کمیٹی سے روداد بیان کرتے ہوئے وکیل اور حقوق انسانی کی علمبردارمحترمہ جلیلہ حیدر نے کہا کہ کمیٹی کو ہزارہ فرقہ کی حالت زار کی طرف دھیان دینا چاہیے ۔
تقریباً دس ہزار سے زائد ہزارہ خواتین و بچے ناگفتہ بہ صورت حال سے دوچار ہیں اور بڑی تکلیف دہ زندگی گذار رہے ہیں ۔انہیں اظہار خیال اور چلنے پھرنے کی آزادی کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔اس کمیٹی کا اجلاس ہزارہ قبیلے کے لوگوں پر حالیہ حملوں کی وجوہ جاننے اور اس قبیلے کا تحفظ یقینی بنانے کے اقداماتکا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔
محترمہ حیدر نے کہا کہ9ہزار سے زائد ہزارہ کنبے جائز و ناجائز طریقوں سے بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں ۔اور وہاں ان کی حالت اور بھی بد ترہے۔انہیں واپس لاکر ان کی باز آباد کاری کی جانی چاہیے۔