شیو اوتاری شادا ر ام کی سالگرہ تقریبات میں شرکت کے لیے220ہندو یاتری پاکستان پہنچے

اسلام آباد:ہندوستان سے220سے زائد ہندو یاتری پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے میر پور متھیلو میں شیو اوتاریست گورو سنت شاد رام صاحب کی310ویں سالگرہ تقریبات میں،جو5تا16دسمبر چلیں گی، شرکت کرنے 5دسمبر کی شام میں پاکستان پہنچ گئے ۔

ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے چیرمین طارق وزیر نے واگہہ سرحد پر ان یاتریوں کا خیر مقدم کیا۔ بورڈ کے ترجمان امیر ہاشمی نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ نے 219ہندوستانی ہندوؤں کو ویزا دیا تھا جن میں سے206بدھ کو لاہور پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 5تا 16دسمبر کے درمیان سندھ کے سکھر میں منعقد تہوار میں شرکت کے لیے آئے ہندوؤں کے مقابلہ اس سال زیادہ تعداد میں ہندوستانی ہندو پاکستان آئے ہیں۔

مذہبی زیارت گاہوں کی زیارت کے حوالے سے 1974میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس کے تحت مختلف تہواروں میں شرکت کے لیے ہر سال ہندووں اور سکھوں کی ایک کثیر تعداد پاکستان جاتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 200 indian hindus reach pakistan for religious festivities in sindhs sukkur in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment