عید کے بعد کئی پی پی پی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) جو پہلے ہی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کی مشکلات کو حل نہ کر پانے کے باعث تنقیدوں کے ڈونگرے برسائے جانے کے باعث پہلے ہی سے شدید مشکلات سے دوچارتھی کہ اپنے کئی بڑے رہنماو¿ں کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قائد عمران خان سے پینگیں بڑھانے کے باعث واس کی پریشانیاں دو چند ہو گئی ہیں ۔ عمران خان کے رابطے میں رہنے کے بعد فردوس عاشق اعوان، نور عالمی اور نذر محمد گوندل جیسے اہم لیڈروں کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پی پی پی کارکنوں اور لیڈروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کی پارٹی میں شمولیت کے لیے پر تول رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے بڑے رہنما جن کے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے ان میں قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن،امتیاز صفدر وڑائچ،ذوالفقار علی گوندل، مخدوم شہاب الدین،شوکت بسرا اور پلوشہ خان شامل ہیں۔مذکورہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے خود رابطہ کر کے یا کسی کو پیغام کے ذریعے اپنی تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے عید الفطر کے بعد بڑی پیشرفت ہونے کا امکان ہے، جس میں نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ نون لیگ کے بھی کئی بڑے رہنما تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More ppp leaders willing to join pti in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply