یہ دیکھنا زیادہ اہم ہے کہ چوروں کی ایوان اقتدار میں واپسی نہ ہو سکے:طاہر القادری

لاہور: عام انتخابات کلا اعلان ہوتے ہی برساتی مینڈکوں کی طرح ٹرٹرانے والے پاکستانی لیڈروں نے ایک بار پھر اپنے وجود کا احساس دلانےکے لیے بیرون ملک سے وطن واپس آکر کارنر میٹنگیں اور پریس کانفرنسیں کرنا شروع کر دیں ۔

اسی ضمن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہر القادری نے بھی اپنے ”وطن عزیز “ کے لیے رخت سفر باندھا اور ترکی سے چلے آئے اور لاہور کے علامہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترتے ہی مائیک سنبھال لیا اور کہا کہ عام انتخابت وقت پر ہونے نہ ہونے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اس امرکو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ان کی اقتدار مٰں واپسی ممکن نہ ہو سکے۔

انہوں نے نازدگی فارم کے حوالے سے کہا کہ اس میں بدیانتی سے کام لیا گیا اور نااہل قرار دیے جانے سمیت تمام ایسی شقوں کو حذف کر دیا گیا جن سے آئین کی بالادستی ظاہر ہوتی تھی۔اور یہ سارا کام چور دروازے سے کیاگیا۔ اس لیے اب قانون اور پاکستان کے تمام اداروں کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل نواز شریف کی منتظر ہے ۔اور اب ضرورت ہے کہ شہبازاز شریف اور ان کے گروپ کا احتساب کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More important to see if thieves would be elected again says tahirul qadri in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply