آصف زرداری اور بہن کو منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے سے نوٹس جاری

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو 35بلین روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس جاری کر دیے۔

زرداری اور تالپور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کیس میں بدھ11جولائی کو صبح دس بجے اپنے بیانات ریکارڈ کرادیں۔ ایف آئی اے کے انسپکٹر محمد علی کیجانب سے جاری کیے گئے نوٹسوں میں دونوں بہن بھائی کو کراچی میں ایف آئی اے کی اسٹیٹ بینک برانچ میں پیش ہوں اور اپنے حلفیہ بیان قلمبند کرائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) شریک چیرمین اور ان کی بہن فریال تالپور ان 20افراد میں شامل ہیں جنہیں منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ نے 12جولائی کو طلب کیا ہے۔ سندھ کے انسپکٹر جنرل امجد جاوید سلیمی کو عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ وہ ان تمام ملزمین کی سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔

گذشتہ ہفتہ ایف آئی اے نے کراچی میں 35بلین روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل کے حوالے سے، جن میں ملک کے کئی نامور سیاستداں، کاروباری شخصیات اور بینک افسران کے خلاف ایک معاملہ درج کیا تھا۔6جولائی کو ایجنسی نے پاکستان کے اسٹاک ایکس چنج کے چیرمین حسین لوائی کو ،جنہیں زرداری کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

Title: money laundering scamfia issues notices to zardari and his sisiter in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply