چیف جسٹس نے بلاول بھٹواور مرادشاہ کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے حذف کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکومت کو حکم جاری کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے حذف کر دے۔جعلی کھاتے مقدمہ کی سماعت رکتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی والی ایک تین ججی بنچ نے حکومتی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ سے پی پی پی چیرمین اور سندھ کے وزیر اعلیٰ کے حوالے سے جتنے بھی پیرا گراف ہیںانہیں بھی حذف کردیں۔کارروائی کے آغاز میں اٹارنی جنرل نے ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں172مشتبہ لوگوں کے نام شامل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے حوالے سے کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بنچ کو مطلع کیا کہ وفاقی کابینہ نے معاملہ رویو کمیٹی کو بھیج دیا ہے جو اس کا فیصلہ کرے گی۔چیف جسٹس نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے استفسار کیا کہ وہ اس کی وضاحت کر ے کہ بلاول بھٹو کو مقدمہ میںکیوںگھسیٹا گیا ہے۔وہ ابھی ایک بچہ ہے اور ماں کی وراثت کو آگے لے جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف نمبر بڑھوانے کیخاطر ہی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام شامل کیا گیا۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے جعلی کھاتے کیس مزید تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو کو منتقل کر دیا اور ہدایت کی کہ دو ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کر لی جائے۔ اس سے قبل عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی پیشگی ضمانت میں23جنوری تک توسیع کر دی۔دوسری جانب زرداری اور فریال نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ خارج کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Money laundering case cjp orders to remove names of bilawal murad from ecl in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment