ہندوستانی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے پاک مخالف بیانات پر پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر دئے گئے پاکستان مخالف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ شاید انسانی حقوق قوانین کا اطلاق کشمیر میں نہیں ہوتا یا پھر امریکہ کے نزدیک نہتے کشمیری عوام کی کوئی حیثیت و اہمیت نہیں ہے۔
چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ہندوستانی حکومت گذشتہ کئی عشروںسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور حق خود ارادیت کی تحریک کو دبانے کے لئے بے گناہ کشمیریوں پر مسلسل ظلم و تشدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حقوق کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی سودے بازی ہونے نہیں دیں گے اور کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول تک پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے ہندوستان سمیت دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کر سکتی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi trump meet jittery pakistan accuses us of speaking indias tone in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply