وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ہند پاک تعلقات میں خرابی کا مودی حکومت ہند کو مورد الزام ٹہرایا

استنبول: پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کےدرمیانتعلقات سدھارنے کی راہ میں نریندر مودی حکومت مزاحم ہے۔
ترکی کے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے حالات حاضرہ کے عنوان سے ایک پروگرام نیوز میکرز میں عمران غردا سے بات کرے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ہندوستانیوں سے اچھے رستے قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان میں موجودہ بر سر اقتدار مذہبی بنیاد پرست حکومت تعلقات میں کوئی سدھار نہیں آنے دے گی۔
اس استفسار پرکہ کیا مودی حکومت مذہبی شدت پسند حکومت ہے خواجہ آصف نے کہا کہ گجرات میں مودی حکومت نے جب مودی وہاںکے وزیر اعلیٰ تھے تو2000سے زائد مسلمان مارے گئے۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی خونریزی ہو رہی ہے۔ایسے حالات میںیہی کہا جائے گا کہ وہاں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ الزام بھی لگایاکہ ہندوستان میںحکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی ”ایک مذہبی شدت پسند تحریک “ہے۔لیکن پاکستانی وزیر خارجہ مودی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا بھول گئے کہ خود سرزمین پاکستان پر ایسے مذہبی انتہا پسند عناصر سرگرم ہیں جو نہ صرف سیاست بلکہ فوج پر بھی حاوی ہیں اور سیاسی و فوجی قیادت ان مذہبی دہشت گردوں کے اشاروں پر کام کرنے پر مجبور ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیے جانے کے باوجود ممبئی حملوں کا،جس میں سیکڑوں معصوم و بے قصور افراد ہلاک ہو ئے تھے، کلیدی مجرم حافظ سعید سرزمین پاکستان پر کھلے عام دندناتا اور ہند وستان کے خلاف اشتعال انگیزی کرتا پھر رہا ہے۔یہاںتک کہ جموں و کشمیر میں اپنے پاؤں پھیلا کر وہاں کے بھولے بھالے نوجوانوں کو دہشت گردی کی راہ پر ڈال رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi government hampering pakistan india ties khawaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply