ماڈل ٹاؤن کا قتل عام نواز شریف کے حکم پر ہوا، شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ نے ساتھ نبھایا: طاہرالقادری

لاہور: (ایجنسی)پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قتل عام نواز شریف کے حکم پر ہوا، جس پرعمل درآمد کرانے کا کردار شہباز شریف اور رانا ثنا ئاللہ نے نبھایا۔ تحریک منہاج القرآن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق تحریک چلانے پر عمران خان نے ان کا ہمیشہ ساتھ دیا۔
طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے حوالے کریں، کیوں کہ جب تک وہ عہدوں پر برقرار رہیں گے، تب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکیں گے۔ پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیشن نے ہی انہیں مجرم قرار دیا ہے، اب بات قیاس ا?رائیوں کی نہیں ہے، رپورٹ نے یہ طے کردیا کہ شہباز شریف نے پولیس کو وہاں سے ہٹنے کا حکم نہیں دیا۔
طاہرالقادری کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاکتوں کے لیے پنجاب کی بیورو کریسی کو استعمال کیا گیا، جب کہ پنجاب کے 45 تھانوں کے اہلکاروں اور شوٹرز کو دھرنے کے لیے بلایا گیا۔ پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یہ طے کیا گیا کہ وسیع اتفاق رائے کے بعد ہی کوئی حتمی لائحہ عمل بنایا جائے گا، اور وسیع اتفاق کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں غور کیا جائے گا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کا سارا طور طریقہ مافیا والا ہے، اگر یہ مافیا نہ ہوتی تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو کب کا انصاف مل چکا ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں کہا کہ سارے ادارے حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سارے ثبوت عیاں ہیں، کیوں کہ لوگوں کو قتل کیے جانے کی ویڈیوز ٹی وی پر بھی چلیں، اور انہوں نے لوگوں کو قتل ہوتے ہوئے دیکھ کر ہی طاہرالقادری کا ساتھ دیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جب ہم دھرنا دیتے ہیں تو حکومت کہتی ہے کہ ہم ترقی کے خلاف ہیں، اور جب خود وہ عدلیہ کے خلاف دھرنا دیتے ہیں تو ان سے ہر چیز بھول جاتی ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق احتجاجی تحریک پر پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Model town carnage did not occur but with nawaz sharifs nod says qadri in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply