عمران حکومت آنے کے بعد بھی 8تا 10محرم سندھ میں موبائیل خدمات معطل رہیں گی

اسلام آباد: یوم عاشورہ سے پہلے 8محرم الحرام کو کراچی کے رہائشی موبائیل فون کی خدمات کی جزوی معطلی سے پریشان ہیں۔یہ سیلولر خدمات ان علاقوں میں معطل کی گئی ہیں جہاں سے ماتمی جلوس اور تعزیے نکالے جائیں گے۔

شہریوں نے سوشل میڈیا پر مطلع کرنا شروع کر دیا ہے کہ ان کے موبائیل فون پر صبح سے ہی کوئی سگنل نہیں آرہے۔کچھ لوگوں کو ان کے علاقے میں پیشگی اطلاع دیے بغیر سگنلوں کے اچانک بند کر دیے جانے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھ کے داخلہ سکریٹری قاضی کبیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ جیکب آباد، حیدر آباد، کراچی، سکھر، شہید بے نظیر آباد، خیر پور، لڑکانہ اور شکار پور کے مختلف شہروں میں موبائیل فون سروس10اور8,9محرم کو صبح سات بجے سے 12بجے تک معطل رہاکریں گی۔کراچی میں صرف ان علاقوں میں موبائیل سروس بند رہے گی جہان سے جلوس گذرے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mobile services suspended in parts of karachi ahead of ashura in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment