پی پی پی لیڈر اور ایم این اے ایاز سومرو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) لیڈر اور ممبر قومی اسمبلی ایاز سومرو طویل علالت کے بعد امریکہ میں منگل و علی الصباح 59سال کی عمر میںانتقال کر گئے۔ ساتھی پارٹی رکن آغا خان سراج درانی نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کر دی۔سومرو دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔وہ لاڑکانہ کے این اے 204سے منتخب ہوئے تھے۔
درانی نے ٹوئیٹ کیا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے اور جاں نثار محمد ایاز سومرو اب نہیں رہے۔انہوں نے تانا شاہوں کے خلاف سرگرمیون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔تحریک بحالی جمہوریت میں بھی وہ داخل زنداں کیے گئے۔وہ اور لاڑکانہ ڈویژن کےبہترین وزراءقانون اور بہترین ڈسٹرکٹ صدور میں سے ایک تھے۔
پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسٹر سومرو کے انتقال پر گیرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔اپنے پیغام تعزیت میں پی پی پی چیرمین نے پارٹی کے لیے سومرو کی خدمات و قربانیوں اور اس کاز کے لیے خود کو تاحیات وقف کردینے اور ان کی پارٹی کے تئیں وفاداری کو سراہا ۔سومرو31دسمبر1958کو پیدا ہوئے تھے ۔
انہوں نے سندھ یونیورسٹی جام شورو سے ماسٹر اور ایل ایل بی کیا۔2002اور2008میں سندھ اسمبلی کے رکن رہنے کے بعد2013میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mna ayaz soomro passes away at 59 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply