حافظ سعید نے پاکستانی نوجوانوں کو اکسایا

لاہور: جماعت الدعویٰ کے امیر اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے بانی و ممبئی حملوں کے کلید ی ملزم حافظ محمد سعید نے ملک کے نوجوانوں کو تلقین کی ہے کہ وہ ملک کی نظریاتی حدود کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

حافظ سعید نے پاکستان ملی مسلم لیگ(پی ایم ایم ایل)کے سوشل میڈیا بازو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ قیام پاکستان کے وقرت کیا تھا آج اسی جوش و خروش اور جذبہ کو جگانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ملی مسلم لیگ جماعت الدعویٰ کا سیاسی بازو ہے ۔جو اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mmls social media moot in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply