میر واعظ اور گیلانی نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر صدمہ کا اظہار کیا

سری نگر:حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی و میرواعظ مولوی عمر فاروق نے پاکستان میں ہوائی حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے کہا کہ انسانی جانوں کے زیاں پر ہر آنکھ نم اور ہر دل افسردہ ہے۔ جان بحق ہوئے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے مسٹر گیلانی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں پر ٹوٹی قیامت صغریٰ کا اظہار لفظوں میں ممکن نہیں۔جان بحق ہونے والوں میں جوان سال عالم ،معروف مبلغ ،نعت خوان اورایک جانی پہچانی شخصیت جنید جمشید اپنے اہل وعیال سمیت شامل ہیں۔ رب العٰلمین ان سبوں کی لغزشوں اور کوتاہیوں کو معاف کرے، جنت الفردوس میں جگہ دے۔ مسٹر گیلانی نے پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ہوائی حادثوں کے دلدوز اور المناک خبریں ملتی رہتی ہیں،جن میں سینکڑوں جانیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mir waiz and geelani express grief over pia plane crash in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply