سندھ کے وزیرہزار خان نے بیوی کو گولی سے ہلاک کر کے خود کشی کی ہے:پولس

کراچی: پولس نے سندھ کے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ہزار خان بجرانی موت کیس میںاپنی ابتدائی تحقیقات کے بعدجمعہ کے روز کہا کہ وہ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ یہ قتل اور پھر خودکشی کا کیس ہے کیونکہ حالات بتارہے ہیں کہ بجرانی نے اپنی بیوی کو گولی مار کر اسی ریوالور سے خود کو بھی ہلاک کر لیا۔
پولس نے یہ بھی کہاکہ بجرانی کے گھریلوں نوکروں نے بتایا کہ گذشتہ کچھ روز سے میاں بیوی میں کسی معاملہ پر تنازعہ چل رہا تھا۔دریںاثنا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فارنسک سائنس لیبارٹری نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دونوں کے جسم میں جو گولیاں پیوست ہوئی تھیں وہ ایک ہی ہتھیار سے چلائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بجرانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق ہارون جمعرات کو ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔

Title: mir hazar khan bijarani committed suicide after killing wife police suspect | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply