اقلیتوں کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ان کے حقوق محفوظ ہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کے تحفظ کے حوالے سے از خود دائر کیے گئے مقدمہ کی کارروائی کو نپٹاتے ہوئے جسٹس اعجاز الحق کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کی ایک تین ججی بنچ نے ہدایت جاری کی کہ حکومت کو صوبائی اور وفاقی سطح پر اقلیتی عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔
جسٹس اعجاز نے ڈاکٹر رمیش کمار کی درخواست پر 2014میںدائر کیے گئے کیس کو اس کے منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا اسی طرح خیال رکھنا چاہئے جیسا بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو ایسا محسوس ہونا چاہئیے کہ پاکستان میں دیگرعام شہریوں کی نسبت ان کو زیادہ خصوصی مراعات حاصل ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Minority faith groups should feel their rights are the most secure in pakistan supreme court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply