ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان منایا گیا

اسلام آباد: پورے ملک میں یوم پاکستان زبردست قومی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا گیا۔قوم نے 77ویں یوم پاکستان پر ملک کو دہشت گردی کے عفریت کے چنگل سے نکا ل کر، پائیدار اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام پیدا کر کے ملک کو مضبوط بنانے کا مصمم عزم کیا۔یہ دن 1940کی اس تاریخی لاہو رقرار داد کو منانے والا دن ہے جو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ نے اپنے ایک عظیم الشان اجتماع کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک کا مطالبہ کے ساتھ منظور کی گئی تھی۔
یوم پاکستان کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا ۔ توپوںکی سلامی تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دی گئی۔جس کے بعد اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ بھی ہوئی جس میں چین اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شامل ہوئے۔مشترکہ پریڈ میں صدر ممنون حسین مہمان خصوصی تھے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ فضائیہ کے سربراہ ایر مارشل سہیل امان اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پریڈ دیکھنے موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Military parade in capital marks pakistan day celebrations in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply