مسلح افواج ہندوستانی سرحد پر کڑی نگاہ رکھے ہے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے:عاصم باجوا

پشاور:انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوا نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہندوستانی سے متصل سرحد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
سیکورٹی اور فوجی کارروائی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فوجی ترجمان نے مزیدکہا کہ ہم مشرقی سرحد پر ہونے والے تغیرات پر کڑی نگاہ رکھے ہیں اور کسی بھی ممکنہ کاروائی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
باجوا نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ دیگر ملکوں میں ہونے والے حملوں کے لیے کوئی ثبوت پیش کیے بغیر پاکستان کو مورد الزام ٹہرادیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ذمہ دارانہ بات کی ہے۔ہم نے کسی پر بھی اس وقت تک انگشت نمائی نہیںکی جب تک کے اس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Military keeping a close eye on the eastern border asim bajwa in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply