بلوچستان میں لشکر جھنگوی کا صوبائی کمانڈر گرفتار

کوئٹہ:پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے صوبائی کمانڈر کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیاگیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں اعلی سطح اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر سعید احمد عرف تقوی با دینی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بادینی گذشتہ سال کوئٹہ میں وکیلوں کو نشانہ بنا کر ہلاکت خیز دھماکہ کرنے کی واردات میں بھی ملوث تھا۔ا ن کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔سرفراز احمد بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے اپنے اعترافی بیان میں وکلا پر خودکش حملہ کرنے کے علاوہ دیگر متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے صوبہ بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملک دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ کئی دہشت گردی کی واداتوں کو وقت سے پہلے ہی ناکام بنا کر ملک اور قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان انوار الحق نے کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بادینی نے گذشتہ سال اگست میں ایک اسپتال میں جمع ہونے والے شہر کے وکیلوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے اس حملے کا بھی اعتراف کیا جس میں70سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس نے گذشتہ سال ہی کوئٹہ میںپولس ٹریننگ کالج سمیت کئی مقامات پر ہلاکت خیز حملوں کا بھی اعتراف کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Militant behind multiple pakistan attacks arrested officials in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply