خاقان عباسی نے اپنے مشیر مفتاح اسماعیل کو نیا وفاقی وزیر مالیات بنا دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے مفتاح اسماعیل کو مالیات ، محصولات اور اقتصادی امور کا نیا وفاقی وزیر مقرر کردیا۔ انہوں نے مفتاح کے نام کی سفارش صدر ممنون حسین سے کی جنہوںنے اسے منظور کر لیا۔وزیر خزانہ بننے کے بعد اسماعیل وزیر اعظم کے مشیر برائے مالیات ،محصولات اور اقتصادیات کی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا گیا۔اسماعیل نے کابینہ کے وزراء، سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ سطحی افسران کی موجودگی میں وزیر خزانہ کے طور پر حلف لیا۔ انہیں اسحق ڈارکی جگہ وزیر ما لیات بنایا گیا ہے جو اکتوبر2017سے بغرض علاج بیرون ملک ہیں اور بدعنوانی کے معاملہ میں احتساب عدالت انہیں مفرور قرار دے چکی ہے۔اسماعیل کا تقرر بہت غیر معمولی ہے کیونکہ وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Miftah ismail takes oath as new finance minister hours ahead of budget unveiling in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply