وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل قمر باجواسعودی عرب کے دورے پرروانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوا مشرق وسطیٰ میں گہرے ہوتے جارہے بحران کے پس منظر میں ایک روز کے دورے پر پیر کے روز سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ان دونوں کے ہمراہ وزیر مالیات اسحق ڈار وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور کئی دیگر سینیئر افسران بھی سعودی عرب گئے ہیں۔
توقع ہے کہ یہ وفد سعودی عرب، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات کے قطر سے تعلقات منقطع کر نے کے بعد خلیجی ممالک کے درمیان بگڑتے تعلقات پرسعودی قیادت سے بات کرے گا۔واضح رہے کہ عرب ممالک نے قطر پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔مشرق وسطیٰ کے بحران پر اپنا ابتدائی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان نے مسلم دنیا میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تھا اور متعلقہ ممالک کو تلقین کی تھی کہ وہ معاملات مذاکرات کے ذریعہ طے کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Middle east crisis pm coas off to saudi for one day visit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply