افغان مہاجروں کو مزید 6ماہ تک پاکستان میں قیام کی اجازت

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو مزید 6ماہ یعنی 31دسمبر2016تک پاکستان میں رہنے کی اجازت دے دی ۔
وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ اور وزارت صوبہ جات اور سرحدی خطے پناہ گزیں کیمپوں کو بتدریج پاکستان سے افغانستان منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر یو این ایچ سی آر اور حکومت افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیں گی۔
وزیر اعظم دفتر کے میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے” وطن واپسی و انتظامیہ پالیسی برائے افغان پناہ گزیں “ کا جائزہ لینے کے بعد یہ ہدایت جاری کی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے پاکستان میں قیام کو جائز قرار دینے والے اجازت ناموں کی میعاد 30جون2016کو ختم ہونے والی تھی۔لیکن اب وزیر اعظم کی منظوری کے بعد یہ میعاد31دسمبر2016تک بڑھا دی گئی ہے۔

Title: mian nawaz shreef allows afghan refugees to stay in pakistan for six more months | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply