لندن کے مئیر صادق خان پاکستان پہنچے،شہباز شریف سے ملاقات کی

اسلام آباد: لندن کے مئیر صادق خان بدھ کے روز ہندوستان سے واگہہ سرحد ہوتے ہوئے لاہور پہنچ گئے۔ حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے ان کالاہور پہنچنے پر استقبال کیا۔
صادق خان نے ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔پاکستان میں قیام کے دوران صادق خان اسلام آباد اور کراچی بھی جائیںگے۔
خان نے کہا کہ انکے دورے کا مقصد لندن اور پاکستان کے ان بڑے ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ پاکستان کے دورے کو برطانویوں ، پاکستانیوں ،لاہوریوں اور لندن والے، کراچی والے ایسٹ اینڈریوں کے یکساں مفادات کے لیے دونوںملکوں کے شہروں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کا ایک بہترین موقع سمجھتے ہیں۔
خان پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے والے لندنکے پہلے مئیر ہیں۔صادق ہندوستان کا تین روزہ دورہ کرنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mayor of london sadiq khan arrives in lahore meets cm shahbaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply