اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین کے طور پرمولانا شیرانی کے تقرر کو ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: کونسل برائے اسلامی نظریات کے چیرمین کے عہدے پر مولانا محمد خان شیرانی کے تقرر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ابتدائی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے حکومت کو ایک نوٹس جاری کر کے 10روز کے اندر جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ صدارتی فرمان پر 2013میں مولانا شیرانی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیرمین مقرر کر دیا گیا تھا ۔ وہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔ مدعی معین حیات چیما نے، جو لاہور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنسز میں قانون پڑھاتے ہیں ، اپنے وکیل مرزا شہزاد اکبر کے توسط سے یہ عرضی داخل کی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا کوئی رکن اگر قومی اسمبلی کی رکنیت رکھتے ہوئے حکومت کے کسی اور ادارے کی بھی خدمات انجام دے رہا ہے تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت کے لیے ناہل قرار دے دیا جائے گا۔
عرضی میں دعویٰ کیا گیا کہ چونکہ اسلامی نظریاتی کونسل سرکاری ادارہ ہے لہٰذا مولانا شیرانی اس عہدہ پر فائز نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ پہلے ہی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maulana sheeranis appointment as cii chairmn challenged in court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply