زرداری باز نہ آئے تو کئی راز فاش کر دوں گا: مولانا سمیع الحق

نوشیرہ: جمیعت علمائے اسلام کے اپنے ہی گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو داراعلوم حقانیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر انتباہ دیا ہے ۔
اکورہ کھٹک میں ان کی رہائش گاہ پر آنے والے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع نے کہا کہ اگر انہوں نے اب دارالعلوم کے بارے میں ایک بھی غلط لفظ بولا تو وہ کچھ ایسے راز طشت از بام کر دیں گے کہ پارٹی یورپی سربراہان مملکت و ریاست کی حمایت ترک کر دیں گے۔
انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید پر بھی دینی مدارس کو جہالت و ناخواندگی کی فیکٹری قرار دینے پر سخت تنقید کی۔اور انہیں بھی انتباہ دیا کہ وہ 1997کے عام انتخابات کے دوران ان کے مرحوم والد مولانا عبد الحق کے خلاف پاکستان مسلم لیگ کے رول کے حوالے سے بھی حقائق پر سے پردہ اٹھادیں گے۔
مولانا سمیع الحق ، جو کہ دارالعلوم حقانی کے مہتمم ہیں، ان عناصر پر تنقید کر رہے تھے جنہوں نے خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے ان کے مدرسہ کو30کروڑ روپے کی امداد دیے جانے کی مخالفت کی ہے۔

Title: maulana samiul haq warns zardari | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply