مولانا فضل گھرمیں بیوی کی فرمانبرداری اور باہرخواتین کے حقوق کی مخالفت کرتے ہیں:ثناءاللہ

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں تحفظ نسواں قانون کی شدت سے مخالفت کرنے والے جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل پر تبصرہ کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگرچہ مولانا فضل گھر میں بیوی کے نہایت فرمانبرار ہیں لیکن عوام میں اپنی حیثیت اور شخصیت برقرار رکھنے کے لیے خواتین کے حقوق کے خلاف سخت موقف اختیار کر لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قانون میں ترمیم کرے گی اور مولانا فضل کو کنگن پہننے سے مستثنیٰ قرار دے دے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز مولانا فضل نے،جنہیں مولانا ڈیزل بھی کہا جاتا ہے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے تحفظ نسواں قانون کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کر دیے تھے۔ جس پر وزیر اعظم نے مناسب اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
بقول مولانا فضل وزیر اعظم نے ان سے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے خواتین قانون پر علماءکے تحفظات دور کرنے پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ان شقوں میں جو آئین سے متصادم ہیں ترمیم کرنے پر تیار ہو گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maulana fazl is an obedient husband at home but in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply