حکومت پاکستان کی پابندیوں کی پروا کیے بغیر لال مسجد سے سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی:شہدا فاؤنڈیشن

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا سیاسی اور مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لال مسجد کی طرف سے تشکیل دی جانے والی ’شہدا فاونڈیشن‘ کی سیاسی اور مذہبی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لال مسجد سانحہ کو دس سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک لال مسجد والوں کو آپریشن میں مارے جانے والے انتہا پسندوں کی برسی منانے کی اجازت نہیں دی ہے۔اسلام آباد نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس گروپ نے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھا تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب شہدا فاونڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کی پابندی کو خاطر میں نہیں لائے گی اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ شہدا فاونڈیشن کا ارادہ تھا کہ لال مسجد آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی برسی کا اہتمام کرے لیکن حکومت کی طرف سے ان کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسی دہشت گردی تنظیموں نے بھی اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق اب یہ تنظیمیں اپنے آپ کو سیاسی جماعت کے روپ میں لا کر اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتی ہیں اس روشنی میں سیکیورٹی فورسز کو ہوشیار رہنا ہو گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maulana abdul azizs activities illegal says pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply