پاکستان میں مسعود اظہر سمیت 5ہزار سے زائد دہشت گردوں کے بینک کھاتے منجمد

اسلام آباد:کستانی حکام نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءکے تحت ان مشتبہ افراد کے 5100 سے زائد بینک کھاتے منجمد کردیئے ہیں جن کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ اتوار کو ان عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے منجمد کئے گئے کھاتوں میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے ۔
مسعود اظہر کے خلاف کارروائی کے لیے ہندوستان کی جانب سے متواتر دباؤ ڈالے جانے کے پیش نظر انہیں اسلام آباد میں ”حفاظتی تحویل“ میں رکھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی درخواست پر بینک نے مسعود اظہر ولد اللہ بخش سمیت تمام خطرناک مشتبہ دہشت گردوں کے کھاتے منجمد کر دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے ہزاروں مشتبہ افراد پر مشتمل تین مختلف فہرستیں بھیجی تھیں جن میں کچھ کالعدم تنظیموں کے سربراہ بھی شامل ہیں۔یہ تمام کھاتے خطرناک ، نہایت خطرناک اور غیر معمولی خطرناک دہشت گردوں کے حوالے سے مختلف زمروں میں بانٹے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Masood azhar other top militants bank accounts seized in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply