مریم نواز کا ملک گیر پیمانے پر احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ ملک گیر پیمانے پر احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گی ۔

انہوں نے عوام سے جو ایک آزاد،جمہوری اور اصل پاکستان میں رہائش کے خواہاں ہیں ریلیوں میں شرکت کی ا پیل کی۔مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ انشاءاللہ میں پورے پاکستان میں ریلیوں کی قیادت کروں گی ۔

اور یہ ریلیاں محض نواز شریف کو انصاف دلانے کے لیے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی، آزادی اظہار رائے، عوامی نمائندوں کو سزا دینے کے مکمل نظام کو اپنے اشاروں پر نچا نا،عوام کے مینڈیٹ کا غبن کرنا اور سلیکٹڈ حکومت تھوپنا ختم کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔

مریم نے مزید کہا کہ ہر اس پاکستانی کو جو آزاد، جمہوری اور اصل پاکستان میں رہنا چاہتا ہے وہ ریلی میں ضرور شریک ہو۔

تاہم مریم نے یہ نہیں بتایا کہ یہ احتجاجی ریلیاں کب شروع ہوں گی لیکن پی ایم ایل این نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ مریم 21جولائی کو فیصل آباد میں اپنی پہلی ریلی سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز گذشتہ سال العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو مجرم قرار دے کر جیل بھیجنے والے احتساب جج ارشد ملک کے خلاف الزامات لگانے کے بعد سے کافی متحریک ہو گئی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam says will lead protest rallies across pakistan asks people to join in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.