مریم نواز 1500کنال اراضی اور مختلف کمپنیوں میں کروڑوں روپے کے حصص کی مالک ہیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)کی مریم نواز نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ داخل دستاویزات میں بتایا ہے کہ وہ1500کنال سے زیادہ اراضی کی مالک ہیں اور کئی کمپنیوں میں ان کے کرڑوں روپوں کے حصص ہیں۔

رٹرننگ افسر کو دیے گئے حلف نامہ کے مطابق ،جن کی نقول ڈان کے پاس ہیں۔، 30جون 2017تک مریم کے پاس مجموعی طور پر 845953559(چوراسی کروڑ انسٹھ لاکھ ترپن ہزار پانچ سو انسٹھ) مالیت کے اثاثہ جات ہیں۔

مریم نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ تین سال سے ان کی زرعی زمین بتدریج بڑھ رہی ہے اور اب وہ بڑھ کر 1506کنال ہو گئی ہے۔جس پر ان کی 11,587,268 روپے کی کمائی ہوتی ہے جس میں سے وہ 17لاکھ تین ہزار پانچ سو نوے روپے زرعی ٹیکس دیتی ہیں۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مریم نے 30جون 2016کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 1,49,1000روپے بطور ٹیکس ادا کیے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam owns 1506 kanals of agricultural land has millions invested in companies in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply