سپریم کورٹ کے حکم میں نام نہ ہونے کے باوجود میں جے آئی ٹی کے سامنے حاضر ہوئی:مریم نواز

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں میرا نام نہیں تھا لیکن اس کے باوجود میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئی۔ پنامہ دستاویزات افشا کے حوالے سے جوڈیشیل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے جے آئی ٹی اراکین کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں جے آئی ٹی میں طلب کیے جانے کا مقصد ان کے والد پر دباؤ ڈالنا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اپنے اوپر عائد کیے گئے الزام کے بارے میں جے آئی ٹی سے پوچھا تو وہ جواب نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے کسی الزام کا اب تک ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا کیونکہ ان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف پر دباو ڈالنے کے لئے مجھے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam nawazs press talk in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply