مریم نواز کا انٹرویو ٹیلی کاسٹ شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی زبردستی روک دیا گیا

اسلام آباد : پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی آڑ میں حکومت کے اس اقدام کو کہ مجرم قرار دیے گئے یا جیل میں زیر سماعت قیدیوں کے انٹرویو لینے یا انہیں کسی ٹاک شو میں بلانے پر ٹی وی چینلوںپر پابندئی عائد کی جائے ، عملی جامہ پہناتے ہوئے جمعرات کے روزز پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز کا انٹرویو ٹی وی چینل سے ٹیلی کاسٹ کیے جاتے ہی واپس لے لیا گیا۔

اس ٹاک شو کے میزبا ن ندیم ملک نے ٹوئیٹ کیا کہ ”ابھی ابھی اس بات کا علم ہوا ہے کہ مریم نواز شیف کا انٹرویو ٹیلی کاسٹ ہونے کے چند منٹ بعد ہی زبردستی روک دیا گیا۔

اپنے اس انٹرویو میں مریم نے کہا تھا کہ ان کے والد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو مجر م قرار دے کر دس سال قید کی سزا سنانے والے احتساب جج ارشد ملک نے نواز شریف کو پیغام میں کہا کہ ”مجھے معاف کر دو“۔مریم نواز نے رقت بھری آواز میں یہ بھی کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد بھائیوں سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔

ہم نیوز نامی جس چینل سے یہ انٹرویو ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا تھا انٹرویو رکوانے کے تھوڑی دیر بعد کہا کہ ” ہم نیوز آزاد اور ذمہ دار میڈیا میں یقین رکھتا ہے۔

آزادی اظہار رائے کی حفاظت کرنا ہماری مرکزی قدروں میں سے ایک ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہم اپنے آئین کی رو سے عدلیہ کے تقدس اور اس کے وقار کا احترام کرنے کے بھی پابند ہیں۔

انٹرویو کا ٹیلی کاسٹ روک دینے کا معاملہ مریم نواز کی پریس کانفرنس دکھانے اور اسے نشر کرنے سے آب تک ٹی وی، 24نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کو روکنے کے چند روز بعد ہوا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam nawazs interview stopped forcefully shortly after being aired show host in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.