مریم نواز اور یوسف عباس کو 21اگست تک قومی احتساب بیوروکی تحویل میں دے دیا گیا

لاہور: یہاں کی ایک احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر اور معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے تایا زاد بھائی یوسف عباس کو21اگست تک قومی احتساب بیورو کو جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔

واضح ہو کہ ایک روز قبل قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم اور ان کے تایا زاد بھائی کو گرفتار کیا تھا۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے ان دونوں کو 15روز کے جسمانی ریمانڈ پر دینے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے دلائل سنے ۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے اسپیشل پرازیکیوٹر حافظ اسد اللہ اور حارث قریشی نے جرح کی ۔جبکہ مریم اور ان کے کزن کی جانب سے ایڈوکیٹ امجد پرویز عدالت میں موجود تھے۔کارروائی کے دوران اسد اللہ نے کہا کہ مریم کے بینک کھاتوں میں مشتبہ لین دین ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورونے انہیں دو بار طلب کیا۔اسد اللہ نے کہا کہ مریم چودھری شوگر ملز کی شئیر ہولڈر تھیں اور عباس حصہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر بھی تھے۔بیورو کے وکیل نے مزید کہا کہ مریم نے پوچھ گچھ کے دوران کسی بھی سوال کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔

نیز انہوں نے2008میں جو حصص خریدے تھے وہ2015میں ان کے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کھاتے میں منتقل کر دیے گئے تھے۔

مریم نے پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اور اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز سے بھی عدالت میں ملاقات کی۔بیورو کے وکیل کے مطابق عباس کا کھاتہ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ جو رقم ان کے کھاتے میں آتی تھی کچھ عرصہ بعد چودھری شوگر ملز کو منتقل کر دی جاتی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam nawaz yousuf abbas remanded in nab custody until august 21 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.