جیلیں تنگ ہوجائیں گی لیکن نواز شریف کے پرستاروں میں کمی واقع نہیں ہوگی:مریم نواز

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ نواز( پی ایم ایل این) کی مریم نواز نے اپنی پارٹی کے لیڈروں کی نااہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جیلیں تنگ ہوجائیںگی لیکن نواز شریف کے چاہنے والوں کی تعداد میں ایک رتی کمی واقع نہیں ہوگی۔
یہاں جمعہ کے روز پی ایم ایل این سوشل میڈیا کن ون شن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نے پی ایم ایل این رہنما نہال ہاشمی کی نااہلیت کے حوالے سے کہا کہ ان کی عدلیہ کے خلاف تقریر سے انہیں بھی بہت مایوسی ہوئی ہے۔ لیکن انہون نے حال ہی میں پی ایم ایل این لیڈروںکو جاری کردہ توہین عدالت نوٹسوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔
نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے حوالے سے مریم نے کہا کہ عدالت کا سابق وزیر اعظم کے خلاف ایک بھی گواہ نہیں مل سکے گا۔اور لوگ بلا لحاظ جماعت و مسلک ہراس جگہ پہنچ جاتے ہیں جہاں نواز شریف جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا آخر لوگ کیوں نواز شریف کے گن نہیں گائیں گے۔ ان کے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاگیا، دہشت گردی ختم کی گئی اور سی پیک بنایا گیا۔
انہون نے مزید کہا کہ مخالفین سازشوں میں مصروف ہیں اور نواز شریف آئندہ پانچ سال کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں کہ آئندہ پانچ سال کے دوران عوام کی خدمت کیسی کرنی ہے اور ان کی بہبود میں کیا کیا اقدام کرنا ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam nawaz questions contempt notices issued to pml n leaders in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply