چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ حاصل

اسلام آباد: چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت نے جمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو ان کے خلاف باقاعدہ ریفرنس داخل ہونے تک عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

عدالت نے معاملہ کی سماعت6دسمبر تک موخر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل این لیڈر پر مقدمہ ان کے خلاف ریفرنس داخل کیے جانے کے بعد چلایا جائے گا۔

اس سے قبل جج امیر محمد خان نے تحقیقاتی افسر سے پوچھا کہ پی ایم ایل این لیڈروں کے خلاف ریفرنس کب داخل کیا جائے گا۔

جس پر افسر نے جواب دیا کہ ابھی تفتیش جاری ہے اور اس کے مکمل ہونے کے بعد ہی ریفرنس داخل کیا جائے گا۔

جس کے بعد مریم کے وکیل امجد پرویز نے عدلات سے استدعا کی کہ ریفرنس داخل کیے جانے تک ان کی موکلہ کو عدالت میں شخصی طور پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

جسے عدالت نے منظور کر لیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کر لی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam nawaz exempted from appearing before court in chaudhry sugar mills case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.