نواز شریف کی بیٹی مریم نواز احتسابی عدالت میں پیش

اسلام آباد: پاکستان کے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کرپشن کے حوالے سے ایک معاملہ میں سماعت کے لیے جمعرات کو احتسابی عدالت میں پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹ کے ایک معاملہ میں مریم، ان کے شوہر کیپٹن محمد صفدر اور ان کے والد میاں محمد نواز شریف نامزد ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے قومی احتساب بیورو کے توسط سے تینوں کے خلاف دائر ایون فیلڈ فلیٹ سے متعلق معاملہ میں19اکتوبر کو ان تینوں کو مجرم قرار دیا تھا۔
تینوں نے اس معاملہ میں خود کو بے قصور بتایا ہے۔اس معاملہ میں دائر فرد جرم میں معزول وزیر اعظم کے دو نوں بیٹے حسن اور حسین نواز شریک ملزم ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam nawaz appears in accountability court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply