وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ فکسڈ میچ تھا: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنمائے اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے پارٹی لیڈر و وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے عدالتی فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو ایک ”فکسڈ میچ“ میں نااہل قرار دیا گیا ہے۔وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی تین رکنی بنچ کے اس فیصلہ پر تبصرہ کر رہی تھیں جس میں آصف کو ممبر پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قرار دیاگیا ہے۔فیصلہ کے فورا! بعد ٹوئیٹر پر مریم نے کہا کہ جب ییمانداری سے کھیل کر جیت نہیں سکے تو اپنے حق میں میچ ہی فکس کر لیا۔میرے الفاظ یاد رکھیں عوام آئندہ انتخابات میں خواجہ آصف کے سائے تک کو ووٹ دیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے عدالت کے باہر” گونواز شریف گو“ کے نعرے لگائے۔آصف نے جیو ٹی وی کے ایڈیٹر حامد میر سے کہا کہ وہ اس فیصلہ کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam lashes out at court for disqualifying khawaja asif in fixed match in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply