مریم نواز اور ان کے شوہر عدالت میں پیش، ضمانت پر رہا، حسین اور حسن نواز اشتہاری قرار دیے گئے

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر قومی احتساب بیورو کی جانب سے ان کے خلاف عائد کردہ ریفرنسزکے حوالے سے پیر کے روزایک احتسابی عدالت میں پیش ہوئے ۔جہاں مریم کی جانب سے پی ایم ایل این لیڈر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے 50لاکھ روپے کے مچلکے داخل کیے ۔مریم کو قومی احتساب بیورو کے ریفرنس کی ایک نقل بھی مہیا کی گئی۔
اس سے قبل کیپٹن صفدر کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن مریم کے ساتھ انہیںبھی اتنی ہی رقم کے ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔عدالت نے دونوں کو عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جانے کا بھی حکم دیا۔
دریں اثنا عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کو مفرقر قرار دے کر ان کے خلاف وارنٹ جاری کر دیے۔ البتہ ان کے مقدمات شریف کنبہ سے اس لیے علیحدہ کر دیے گئے کیونکہ وہ دونوں غیر اقامتی پاکستانی ہیں اور لندن میں ہی رہتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam capt safdar granted bail in nab reference in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply