جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے:مریم نواز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کو دباؤمیں مجرم قرار دے کر قید کی سزا سنانے پر مجبور کیے جانے کا اعتراف کرنے والے احتساب جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جج کے اعتراف پر اسے عہدے اور ملازمت سے برطرف کر نے سے معاملہ سرد خانہ میں نہیں ڈالا جا سکتا بلکہ جج کی برطرفی کا فیصلہ اس امر کا متققاضی ہے کہ اس جج نے دباؤ میں جس ملزم کو مجرم قرار دیا ہے اسے بری کیا جائے۔

مریم نواز نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ ”معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں۔اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیامعاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں۔اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے کا ہے جو اس جج نے دباؤ میں دیا۔

معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں اس کے فیصلے کو فارغ کرنے کا ہے“ مریم نواز نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ جج کو فارغ کرنے کا واضح مطلب یہ ہے کہ معزز اعلیٰ عدلیہ نے حقائق کو تسلیم کر لیا ہے اگر ایسا ہی ہے تو وہ فیصلہ کیسے برقرا رکھا جا رہا ہے جو اس جج نے دیا ؟اگر فیصلہ دینے والے جج کو سزا سنا دی ہے تو اس بےگناہ نواز شریف کو کیوں رہائی نہیں دی جارہی جس کو اسی جج نے سزا دی؟

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maryam calls for al azizia verdict to be declared void following judge maliks removal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.