جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والا شخص چل بسا

کراچی: جنوبی کراچی کے ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کے مطابق جنرل راحیل شریف کی فوجی سربراہ کے عہدہ سے ریٹائرمنٹ کے خلاف احتجاج میں بھوک ہڑتال کرنے والا سابق مزدور یونین لیڈر لطف امین شبلی بھوکے رہنے سے کئی امراض میں مبتلا ہوجانے کے باعث کراچی میں انتقال کر گیا۔66سالہ شبلی نے کراچی پریس کلب کے باہر خیمہ زن ہو کر بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق شبلی کو اس دوران شوگر اور ہائی بلڈ پریشر ہو گیا۔انہیں 27نومبر کو جناح اسپتال لئے جایا گیا جہاں وہ 30نومبر کو دم توڑ گئے۔جناح اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمیں جمالی نے کہا کہ شبلی کو جب اسپتلا لایا گیا تو ان کی نبض ڈوب چکی تھیں لیکن ڈاکٹر وں کی انتھک جدوجہد سے نبض دوبارہ چلنے لگی۔
اور جب ان کی صحت سنبھلی تو ان کے گھر والوں سے کہا گیا کہ اب وہ چاہیں تو انہیں آغا خان یونیورسٹی اسپتال منتقل کر سکتے ہیں۔ جہاں وہ دو روز زیر علاج رہ کر چل بسے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man who went on hunger strike against gen raheels retirement dies in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply