اپنے پانچ بچوں کو گلا دباکر ہلاک کر کے باپ نے بھی خودکشی کر لی

اسلام آباد: ناراض ہو کرمیکے چلی جانے والی اپنی بیوی کو مناکر گھر واپس لانے میں ناکام ہونے والے چینیوٹ کی للیان تحصیل کے رہائشی حسین نام کے ایک شخص نے طیش میں آکر اپنے پانچ بچوں کو،جن میں ایک بیٹی اور چار بیٹے تھے، گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔
چینیوٹ کے ڈسٹرکٹ پولس افسر مستنصر فیروز نے بتایا کہ جن بچوں کو گلا گھوٹ کر ہلاک کیا گیا ان کی شناخت دس سالہ بیٹی اقرا اور 8سالہ وقاص،6سالہ شہزاد،5سالہ سبحان اور تین سالہ نعمان کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق 35سالہ حسین کی بیوی ساجدہ بیگم شند ماہ قبل گھر چھوڑ کر مائکے چلی گئی تھی اور اسی وقت سے حسین اکیلا بچوں کو سنبھال رہا تھا۔
اس نے بارہا اپنی بیوی کو سمجھا بجھا کر منا کر گھر واپس لانے کی کوشش کی لیکن عاجز آکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا اور پانچوں بچوں کو ہلاک کر کے خودکشی کر لی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man strangles his 5 children commits suicide in chiniot in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply