گوجرانوالہ میں نوجوان نے سگے بھائی کو ہلاک کر لاش لوہا پگھلانے والی بھٹی میں جھونک دی

گو جرانوالہ:یہاں جمعرات کی شام میں ایک نوجوان نے اپنے سگے بھائی کو لوہے کی چھڑ مار کر ہلاک کر کے لاش بھٹی میں جھونک دی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے شہر سے فرار ہو گیا۔جب دونو ںبھائی پوری رات گھر نہ پہنچے تو باپ نے پولس میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
ایس ایچ او تھانہ کھیالی فرحت چٹھہ کے مطابق 2 روز قبل انور نامی شہری کی جانب سے اپنے دو بیٹوں طیب اور علی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرانے پر تفتیش شروع کی گئی۔رتھقیقات کے دوران ایک بھائی جو کہ چھوٹا بھائی تھا پولس کی گرفت میں آگیا۔
اور جب اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے بڑے بھائی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت دونوں بھائی فیکٹری میں موجود تھے جب چھوٹے بھائی علی کو لوہا چوری کرتے دیکھ کر بڑے بھائی طیب نے منع کیا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔
جس پر علی نے مبینہ طور پر لوہے کا راڈ طیب کے سر میں لوہے کی چھڑ مار دی جس سے طیب کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ علی نے سراغ مٹانے کے لیے لاش کو لوہا پگھلانے والی بھٹی میں جلا دیا اور خود دوستوں کے ساتھ مری چلا گیا۔

Title: man kills brother throws his body in furnace in gujranwala in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply