لاہور میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

اسلام آباد: پولس کے مطابق لاہور کے ستو کٹلا علاقہ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کر دیا۔اس شخص کی پہلے اپنی بہن سے زبانی تکرار ہوئی اور تو رتو میں میں کے دوران اس شخص نے بہن کو بد کردار کہہ کر گولی چلادی۔
پولس نے علاقہ کے رہائشیوں سے موصول اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔ پولس نے جائے وقعہ سے شواہد جمع کر کے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے۔پولس کے مطابق بھائی گولی مار کر فرار ہو گیا۔
مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔

Title: man guns down sister in suspected honour killing in lahore in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply