کراچی میں7سالہ بچی سے ریپ ور قتل کے خلاف مظاہرے میں ایک ہلاک

کراچی: کراچی کے منگو پیر علاقہ مین ایک سات سالہ بچی کے ریپ اور پھر اسے قتل کر دینے کی واردات کے خلاف متوفیہ کے لواحقین نے انصاف مانگتے ہوئے اس کی لاش سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا ۔
اس درندگی کےخلاف کراچی میں ہونے والے پرتشدد احتجاج مین ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اتوار سے لاپتہ اس اس لڑکی کی منگھو پیر میں جھاڑیوں میں لاش پڑی پائی گئی۔اس کی شناخت بلوچ گوتھ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی کے طور پر کی گئی۔ابتدائی طبی رپورٹ سے علم ہوا کہ گال دبا کر ہلاک کرنے سے پہلے اس سے جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی۔
بچی کے رشتہ دار اور علاقے کے باشندوں نے بچی کی لاش اورنگی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیااور جب یہ احتجاج تشدد میں بدل گیا تو وہ لاش واپس گھر لے گئے۔
احتجاجیوں نے پولس اور قریب کھڑی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔پولس نے احتجاجیوں کو منتشر کر نے کے لیہے فائرنگ کی جس میں عبد الرحمٰن نام کا ایک شخص زخمی ہو گیا ۔جو بعد مین جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں زخمون کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

Title: man dies as protest against rape murder of minor girl turns violent in karachi | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply