ڈیرہ غازہ خان میں غیرت کے نام پر ایک شخص کو ہاتھ،ہونٹ اور ناک کاٹ کرہلاک کر دیا

ڈیرہ غازی خان : یہاں نہایت درجہ انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے کچھ افراد نے ناموس کے نام پر ایک شخص کے دونوں ہاتھ، ہونٹ اور ناک کاٹ دی اور جاتے جاتے اس کے کاٹے گئے اعضا بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
اس شخص کو شدید زخمی حالت میں غازی میڈیکل کالج اینڈ ڑٹیچنگ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔یہ واردات گدی تھانہ کے تحت موضع صابرہ نچوان کے رہائشی اللہ دتا کے ساتھ پیش آئی۔مقامی ذرائع کے مطابق اللہ دتا شادی شدہ تھا اور ایک دوسری شادی شدہ عورت سے جو پیگا گاؤں میں رہتی تھی، اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔
اور یہ عورت اس سے پہلے اس شخص کے ساتھ بھاگ بھی چکی تھی۔ لیکن بعد ازاں دونوں خاندانوں کے بڑوں کی مداخلت کے بعد اس عورت کو اس کے شوہر کے گھر واپس لے آیا گیا تھا۔پیر کے روز اللہ دتا اس عورت سے ملنے پھر اس کے گاؤں جا رہا تھا کہ پانچ افراد نے اس کو راستے میں روک کر اسے بری طرح مارا پیٹا اور پھر اس کے دونوں ہاتھ، ہونٹ اور ناک کاٹ ڈالی۔
اور اسے خون میں ڈوبا چھوڑ کر اس کے کٹے ہوئے جسمانی اعضا لے کر فرار ہو گئے۔ایس ایچ او علی محمد نے ڈان کو بتایا کہ کیس درج کر کے عورت کے دو رشتہ داروں اقبال اور اللہ دیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man dies after his limbs chopped off for honour in dg khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply