کانوں کی طلائی بالیاں دینے سے انکار کرنے پر بیوی کاعضو مخصوصہ کاٹ پیٹ ڈالا، شوہر گرفتار

ڈیرہ غازی خان: پاکستان کے قبائلی علاقہ ڈیرہ غازی خان میں سرحدی فوجی پولس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کے عضو مخصوصہ کو کاٹ پیٹ دینے کے الزام میںگرفتار کر لیا۔ ڈیر ہ غازی خان قبائلی علاقہ کے سیاسی اسسٹنٹ جمیل احمد کے مطابق اس کے خسر کی شکایت پر ملزم کے خلاف ایک کیس درج کر لیا گیا۔
فی الحال شوہر کی بربریت کی شکار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل تونسا شریف میں زیر علاج ہے۔اس خاتون کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ قریبی گاؤں جا رہا تھا کہ اسے اپنی بیٹی کے گھر کے اندر سے سسکیوںکی آواز سنائی دی۔
آواز سننے کے بعد وہ مکان میں داخل ہو گیا جہاں اس کی بیٹی ایک کمرے میں بند تکلیف سے کراہ رہی تھی۔وہ دروازہ توڑ کر اندر گھسے تو اس نے اپنے داماد کو یہ وحشیانہ حرکت کرتے پکڑ لیا اس وقت تک اس کی بیٹی خون میں لت پت ہو چکی تھی۔
اس نے الزام لگایا کہ کمرے میں اس کے داماد کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی بھی تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق اس شخص نے یہ حرکت اس وقت کی جب اس کی بیوی نے اسے کانوں میںپہنی سونے کی بالیاں دینے سے انکار کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man arrested in dera ghazi khan for mutilating wifes genitalia in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply